کراچی (سٹاف رپورٹر) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کراچی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال پی آئی بی کالونی میں واقع بینظیر نشوونما سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا وژن غربت کا خاتمہ، خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانا اور آمدن کے فرق کو کم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہر سال تھرڈ پارٹی سروے اور مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ ڈیوائس مافیا اور چند بنکوں پر انحصار کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ بی آئی ایس پی مستحقین کو آسانی سے نقد رقم کی منتقلی کے لیے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے ایک اچھی خبر آئے گی۔ مزید برآں، بی آئی ایس پی نے کیش ٹرانسفر کے لیے 6اضافی بنکوں کو شامل کیا ہے جس سے چند بینکوں اور ڈیوائس ایجنٹس پر انحصار کم ہو جائے گا۔
بے نظیر سپورٹ پروگرام امدادی رقم بڑھا کر ساڑھے 13 ہزارکردینگے: روبینہ خالد
Oct 17, 2024