سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71 ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کی خاطر خاندان سمیت یہ صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں اور اس ظلم و جبر کے نظام کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ووٹ چورو اور کٹھ پتلیو یاد رکھو یہ وقت گزر جائے گا لیکن کل کو تمہاری باری بھی آسکتی ہے۔ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو قوم ذمہ داران کا وہ حشر کرے گی کہ پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں بھول پائے گی۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ جعلی فارم 47 کی پیداوار کٹھ پتلیاں اقتدار کے نشے میں اتنا گر جائیں گی کبھی سوچا نہ تھا۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے نظریہ کے فروغ کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
ووٹ چورو اور کٹھ پتلیو! کل تمہاری باری بھی آ سکتی ہے: ریحانہ ڈار
Oct 17, 2024