راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی آئی خان اور سکھر ائیرپورٹس جیسے عوامی بھلائی کے منصوبے جلد از جلد شروع کئے جائیں۔ گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کو ڈی جی ائیر پورٹس اتھارٹی (اے وی ایم) تیمور اقبال اور ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس انجنئیر صادق الرحمان نے تفصیلی برریفنگ دی گورنر کو چترال، گلگت اور مونجو دھڑو ائیر پورٹس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔