موڑکھنڈا،شرقپور شریف ( نامہ نگار ) منڈی فیض آباد سے روزنامہ نوائے وقت کیساتھ 40 سال سے وابستہ سینئر صحافی شیخ جاوید اقبال سجاد روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایک ماہ تک میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج رہنے کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں صحافی برادری، سیاسی سماجی حلقوں سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔مرحوم کے جسد خاکی کومقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے جبکہ ختم قل آ ج جامع مسجد گنبد والی مین بازار منڈی فیض آباد میں صبح 9 بجے شروع ہوگی اور 10 بجے اجتماعی دعا ہوگی۔
منڈی فیض آباد میں نوائے وقت کے نامہ نگار شیخ جاوید اقبال انتقال کرگئے
Oct 17, 2024