اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت کی طرف سے 5 آئی پی پیز کو واجب الادا ادائیگیوں پر اتفاق ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی پی پیز کو حتمی تصفیہ کے طور پر 72 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔ ان میں لیٹ پیمنٹ سرچارج شامل نہیں ہو گا حب کو 36 ارب 50 کروڑ روپے روش پاور کو، ساڑھے 15 ارب روپے لعل پیر پاور کمپنی کو 12 ارب 80 کروڑ روپے، اٹلس پاور لمیٹڈ کو 15 ارب 50 کروڑ، صبا پاور کو 6 ارب روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔ ان آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر 2024ء سے کیا جائے گا۔