ایس سی او سربراہی اجلاس پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے: حسین حقانی 

لندن(آئی این پی)امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی  نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والا 23 واں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کا سربراہی اجلاس پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔حسین حقانی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروپس کی جانب سے سیکیورٹی تھریٹس اور پی ٹی آئی کے کارکنان کے اسلام آباد میں غیر ملکی رہنماوں کی موجودگی میں احتجاج کی کال کے سبب اسلام آباد میں لاک ڈاون کی صورتِ حال ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس چین اور پاکستان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں چین کا انتہائی اہم شراکت دار ہے۔حسین حقانی نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے، چین پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے اس لیے پاکستان بھی چین کو اپنی سلامتی اور معاشی بحالی کے لیے  بڑے ضامن کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر روس یقینی بنانا چاہے گا کہ وسطِ ایشیائی جمہوری ممالک ایران، پاکستان اور بھارت یوکرین کے معاملے پر غیر جاندار رہیں۔

ای پیپر دی نیشن