موسم سرما: ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل 

لاہور (خبر نگار) موسم سرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔ پنجاب بھر کی سیشن اور سول عدالتوں میں یکم نومبر سے نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہو گا۔ سول اور سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے چار بجے تک سماعت ہو گی۔ پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہو گا۔ سول اور سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سماعت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن