ایران نے 260 سے زائد شہری مار ڈالے، افغان میڈیا، تہران کی تردید 

Oct 17, 2024

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان میڈیا کے مطابق افغان شہری غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی تردید کی گئی ہے۔ ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی۔ ایرانی بارڈر گارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انسان حقوق کی تنظیم کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے صرف 50 افغان  شہری بچ سکے، افغان عینی شاہد کا بتانا ہے کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے۔ دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان کے حکومتی ادارے اور سفارتی مشنز اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں