ایس سی او کے کامیاب اجلاس پر سپیکر کی وزیراعظم، ان کی ٹیم کو مبارکباد 

Oct 17, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایاز صادق نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا انعقاد پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے۔ ایس سی او کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔

مزیدخبریں