وفاقی حکومت آئینی پیکج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے:اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو ایک ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی  پیکج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے، ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے ، انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، دوست ممالک، اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے کہنے پر احتجاج موخر کیا، ختم نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی عوام کی حقیقی آزادی کے لئے جیل میں ہیں۔ وکلا باہر نکلیں، ابھی وقت ہے، ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...