مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

گوجرانوالہ کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ مقامی افراد کے مطابق دیوان روڈ ریلوے پھاٹک پر تعینات ریلوے ملازم سو رہاتھاکہ ٹرین پھاٹک پر پہنچ گئی،پھاٹک کھلا دیکھ کر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین روکی۔ ٹرین روکنے کے بعد ٹرین ڈرائیور نے پھاٹک پر بنے کوارٹر میں سوئے ہوئے ملازم کو جگایا، ٹرین 20 منٹ رکنے کے بعد دوبارہ منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ ریلوے انتظامیہ کااس حوالے سے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...