آج پھر 6غیر ملکی پروازیں منسوخ،15تاخیرکا شکار

آپریشنل وجوہات کے باعث 6 غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 15 تاخیر کا شکارر ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کوالالمپور سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں او ڈی 135 اور 136 کو منسوخ کر دیا گیا۔دبئی سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 214 منسوخ کر دی گئی۔ایوی ایشن  کے مطابق دبئی سے لاہور کے لیے نجی ایئر کی پرواز ای آر 724 منسوخ کر دی گئی، بحرین سے پشاور کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں جی ایف 786 اور 787 منسوخ کر دی گئیں، ابوظہبی ، جدہ، استنبول اور دمام سے اسلام آباد کی پروازیں ایک سے تین گھنٹے تاخیر کا شکارر ہیں جبکہ اسلام آباد سے دبئی اور جدہ کی پروازیں ایک سے 3 گھنٹے تاخیر کا شکارر ہیں۔اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ایئر کی پرواز ای کے 613 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ۔استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں اور کراچی سے دمشق کی 2 پروازیں تاخیر کا شکارر ہیں جبکہ جدہ اور دبئی سے ملتان کی پروازوں کی آمد میں ایک سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی۔کویت سٹی اور استنبول سے لاہور کی پروازیں ایک گھنٹے زائد کی تاخیر کا شکارر ہیں اور لاہور سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360 پونے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...