جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کوٹ کی کازلسٹ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس طارق محمود جہانگیری  کی کوٹ کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کورٹ کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی ہے جس کے بعد وہ آج  (جمعہ کو)کیسز کی سماعت  کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں۔  10 اکتوبر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا تھا۔علاوہ ازیں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کورٹ میں بھی ایک ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری   23 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔ جسٹس بابر ستار پہلے ہی اس ماہ کے اختتام تک ایک مہینے کی چھٹی پر ہیں جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن