پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں جاری

Oct 17, 2024 | 13:34

پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک ہیں۔ان کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایم کیو ایم فاروق ستار بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک اپنا مسودہ پیش نہیں کیا۔عمر ایوب آئینی ترمیم پر کمیٹی کے اجلاس سے باہر آ گئے. قومی اسممبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے باہر آ گئے۔ باہر آ کر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کمیٹی کے سامنے آج حقائق رکھے ہیں۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی اہلیہ کو اغواء کیا گیا تھا، داؤد شاہ اور کئی ایم این ایز اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی اغواء کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر بھی ریڈ ہوا ہے، ان کو بتایا یہ جے یو آئی کے ممبران کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ سے پوچھا ہے کیا یہ حکومت ہے اور جمہوریت ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اے این پی نے خیبر پختون خوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم پیش کی جو بالکل نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی ٹیم اندر بیٹھی ہوئی ہے وہ مسودے پر بات کر رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی نے اب تک حکومتی مسودے پر آمادگی ظاہر نہیں کی وہ ہمارے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں