غربت تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے:مریم نواز

Oct 17, 2024 | 14:07

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےغربت کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ مضبو ط ، خوشحال اور مستحکم معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب کمزور اور پس ماندہ طبقات کا ہاتھ تھا م لیا جائے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ غربت محض ایک اقتصادی مسئلہ نہیں، بلکہ تعلیم، صحت اور انصاف کے عدم دستیابی کا نتیجہ ہے،منصب سنبھالتے ہی معاشرتی انصاف اور اقتصادی ترقی کے ذریعے غربت کے خاتمے کا عہد کیا،غریب بے گھر افراد کے لیے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام لانچ کیا ہے، کسانوں کےلئے 400 ارب کا تاریخی کسان پیکج شروع کیا ہے۔ مریم کا کہنا تھا کہ ہرنوجوان کو غربت سے بچانے کے لئے سکلز پروگرام،روزگار کے مواقع اود دیگر اختراعی اقدامات کیے جارہے ہیں ، سپیشل افراد کی معاشی معاونت کیلئے  ہمت کارڈ لانچ کیا ہے ، خواتین کی غربت ختم کرنے کے لئے معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں ، عارضی مہنگائی کا خاتمہ اور اشیاء ضروریہ کے نرخ میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، غربت کے خاتمے کی جہد و جہد میں کامیابی مشترکہ ذمہ داری نبھانے سے مشروط ہے۔

مزیدخبریں