پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی

Oct 17, 2024 | 14:09

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی۔ کپتان اور ہیڈکوچ کا سلیکشن کے وقت ووٹ کا اختیار ختم کردیاگیا، علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہرعلی، اسد شفیق اور حسن چیمہ ہی تمام فیصلے کریں گے ، پندرہ ارکان کیساتھ پلینگ الیون منتخب کرنے کا اختیار بھی سلیکٹرز کو مل گیا۔سلیکٹرز کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے وقت ہیڈکوچ اور کپتان سے مشاورت ضرور کریں گے، ہیڈکوچ اور کپتان کی صرف رائے لی جائے گی،حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا، ایکس آفیسو نان ووٹنگ ممبرز کا سلیکشن کمیٹی سےکردار بھی ختم کردیا گیا۔    

مزیدخبریں