آئینی ترمیم کا معاملہ:ن لیگ ،پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس میں26ویں آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور  پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں ہیں، حکومتی اتحادی جماعتیں اور جے یو آئی ف میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے معاملے 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کردیا گیا،حکومت اور جے یو آئی نےمشترکہ مسودہ پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کرینگے ۔    دوسری جانب آئینی ترامیم آج پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہوسکیں گی، مولانا فضل الرحمان اس وقت لاہور میں ہیں، مولانا آج شام کو اسلام آباد پہنچیں گے ،مولانا اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے مذاکرات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم اب 19 اکتوبر کو منظور ہونے کا امکان ہے،کل 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی قیادت یوم کارساز کے جلسے میں حیدرآباد ہوگی ،کل بھی آئینی ترامیم منظور نہیں ہوسکیں گی۔     

ای پیپر دی نیشن