26ویں آئینی ترمیم  آج اہم روز

Oct 17, 2024 | 18:10

ویب ڈیسک

آئینی ترمیم سے متعلق اسلام آباد میں آج اہم روز ہے.پارلیمانی خصوصی کمیٹی، وزیر اعظم کی طرف سے ارکان سینیٹ کو ظہرانہ اور سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس آج ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان سینیٹ کو ظہرانہ دو بجے دیا جائے گا جبکہ سینیٹ اجلاس تین بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس چار بجے ہوگا. تاہم سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل شامل نہیں۔اس کے علاوہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس بھی آج ساڑھے گیارہ بجے ہوگا جس کی صدارت سید خورشید شاہ کریں گے۔پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے آئینی ترامیم کے مسودوں پر غور کیا جائے گا. پی ٹی آئی آج کے اجلاس میں شرکت کرے گی یا نہیں واضح نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حامد رضا نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا. خصوصی کمیٹی میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی تھی۔ کمیٹی سربراہ سید خورشید شاہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ملک عامر ڈوگر نے اجلاس آج کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ جے یو آئی کے کسی بھی نمائندے نے کل کے پارلیمانی خصوصی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔

مزیدخبریں