پنجاب پولیس، رینجرز، سندھ پولیس بھی شاباش کے مستحق ہے:وفاقی وزیر داخلہ

Oct 17, 2024 | 18:20

ویب ڈیسک

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمیت 2024 کے کامیاب انعقاد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور پاک آرمی کو شاباشی دی ہے۔محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس، رینجرز، سندھ پولیس بھی شاباش کے مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام فورسز نے ایس سی او کے پرامن انعقاد کے لیے دن رات کام کیاوزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ آپ کا جذبہ علاقائی امن اور بین الاقوامی تعاون کی جانب پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔

مزیدخبریں