میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

Oct 17, 2024 | 19:34

ویب ڈیسک

سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں خان مری انتقال کر گئے، خاندان ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔مرحوم کی نماز جنازہ کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں ادا کی جائے گی، اور تدفین میاں غنڈی قبرستان میں آج شام کو ہوگی۔میر ہمایوں خان اگست 1990 سے نومبر 1990 تک نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے پر فائز رہے۔ بعدازاں 1997 میں ہمایوں خان مری ڈپٹی چئیرمن سینیٹ کے عہدے پر بھی فائز ہوئے۔  وہ کوہلو سے 2 بار رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں