بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف بھارتی صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو چ پاکستان آنا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم سے پوچھیں تو وہ بھی کہیں گے پاکستان آ کر کھیلنا ہے، کرکٹ کھیلنے پر راضی بھارتی کرکٹ ٹیم کو اجازت دینے والے اجازت نہیں دیتے. بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی تو کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اگر ایس سی او پر پاکستان آتے تو بہت اچھا ہوتا. بھارتی وزیراعظم نہیں آئے مگر وزیر خارجہ آئے یہ بھی اچھی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او سے پاک بھارت تعلقات کی اچھی شروعات ہو سکتی ہے. پاکستان اور بھارت کا ماضی بہت تلخ رہا ہے، آگے دیکھیں، مستقبل کی بات کریں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان اور بھارت کو فوری اور بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، ابھی سبزیاں اور سامان بھارت سے دبئی جاتا ہے وہاں سے پاکستان آتا ہے مہنگا پڑتا ہے. پاک بھارت تعلقات اچھے ہو جائیں تو دو گھنٹوں میں ضرورت کا سامان پاکستان آ سکتا ہے۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی بھارتی پنجاب جانا چاہتی ہوں تاکہ فرق دیکھ سکوں. پاکستانی پنجاب اور بھارتی پنجاب دونوں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی صحافی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی کوریج کے سلسلے میں پاکستان آئے ہوئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں شریک تھیں۔


 

ای پیپر دی نیشن