پنجاب حکومت کا کالجز اور جامعات میں کل چھٹی کا اعلان

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کل تمام سرکاری و نجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں کل تمام سرکاری و نجی اسکول  بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 18 اکتوبر کو اسکول بند ہوں گے۔نجی کالج میں زیادتی کے واقعہ کی فیک نیوز پر طلبہ کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ رہے گی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج اور جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

مصنوعی ذہانت کا جہاں حیرت

 پہلے چاند پر جانے کی بات ہوتی تو لوگ حیران رہ جاتے لیکن جب انہوں نے عملی طور پر دیکھا تو انہیں یقین آیا یہ سب انسانی دماغ کا ...