حکومت پنجاب کا ’’پانچ مرلہ گارڈن پلاٹس سکیم‘‘ متعارف کرانیکا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) حکومت پنجاب نے غربت کے خاتمہ اور بے روزگار افراد کی سہولت کے لئے ’’پانچ مرلہ گارڈن پلاٹس سکیم‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پلاٹس بے گھر اور بے روزگار غریب ترین افراد میں تقسیم کئے جائیں گے جو یہ جگہ حصول روزگار کے لئے استعمال میں لائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر حاجی محمد اسحاق نے اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران بتائی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ غریب افراد کو ترجیحا ان کی متعلقہ یونین کونسل میں پلاٹس فراہم کئے جائیں گے جن کی فہرست متعلقہ تحصیل کلکٹر تیار کرے گا اور شفاف تقسیم کے لئے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام سے متعلقہ افراد کے کوائف کی تصدیق بھی کروائی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے ہر ضلع میں ابتدائی طور پرپانچ سو گھروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن