ایوان وزیراعظم اورایوان صدرنے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کے آج سہ پہر تین بجے ہونے والے اجلاس کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال،حکومت کی جاری ریسکیوسرگرمیاں،پارٹی امور سمیت حالیہ حکومتی سیٹ اپ میں تبدیلی سے متعلق منظرعام پر آنے والی قیاس آرائیوں سے متعلق معاملات پر غوروخوض ہوگا۔ اجلاس میں وزیر اعظم سمیت وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ اس موقع پرحکومتی سیٹ اپ میں تبدیلی سے متعلق منظرعام پرآنے والی افواہوں کے تدارک سے متعلق مربوط لائحہ عمل اختیارکرنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔