صدرآصف علی زرداری سے یواین ایچ سی آر کے ہائی کمشنر اینٹونیوگٹرس کی سربراہی میں وفد نے ایوان صدرمیں ملاقات کی۔

Sep 17, 2010 | 09:26

سفیر یاؤ جنگ
صدرآصف علی زرداری نے وفد کوبتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پرہونےوالی تباہی سے  نبردوآزماہونا کسی بھی اکیلےملک کے بس کی بات نہیں،عالمی برادری بھرپورامداد کیلئے آگے آئے۔ صدرکاکہناتھا کہ پاکستان نے انیس سواکاون کے رفیوجیزکنونشن کی پارٹی نہ ہونے کے باوجودافغان مہاجرین کی بہبود کیلئے بڑھ چڑھ کرخدمات سرانجام دیں، یواین کی جانب سے مہاجرین کیلئے فنڈز میں کٹوتی کے پاکستانی معیشت پرمنفی اثرات مرتب ہوئے۔ اقوام متحدہ اس سلسلے میں پاکستان کو امدادجاری  کرے۔
مزیدخبریں