پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کی قیات میں وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر زرداری نے امریکہ کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے مالی امداد سمیت دیگراشیاء ضروریہ کی فراہمی اورعالمی برادری کو آگے لانے کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر شدت پسندی کےخاتمےکیلئے جاری کوششوں ، خطے کی سلامتی،امریکہ سے واجب الادا فنڈزکی فراہمی،پاک امریکہ تعلقات اورسیلاب کےباعث پاکستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت نے امدادی فنڈزکی شفاف تقسیم کا فول پروف انتظام کررکھا ہے۔ عالمی برادری موجودہ مشکل حالات میں بھرپورامداد فراہم کرے۔ رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ای پیپر دی نیشن