ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے خلاف آج کراچی میں مکمل سوگ اور مختلف علاقوں میں دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں۔

Sep 17, 2010 | 09:41

سفیر یاؤ جنگ
شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پرغائب ہے جبکہ پیٹرول پمپس ، سی این جی سٹیشنز اورنجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔ لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے پانچ گاڑیوں اوردو دکانوں کو آگ لگا دی،جس کے بعد شہرمیں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی اطلاع ملتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے دیر تک کھلنے والی دکانیں اور فوڈ سٹریٹس بند ہوگئیں ۔اسی دوران نامعلوم افراد نے پنجاب چورنگی کے قریب تین گاڑیوں اور قالین کی دکان کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گارڈن کے علاقے میں بھی ایک ٹرک کو نذر آتش کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی روکنے کےلئے پولیس اور رینجرز کے اضافی اہکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے،جبکہ موٹر سائیکل سوار رینجرز اہلکاروں کا گشت بھی  جاری ہے۔
مزیدخبریں