مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید ایک کشمیری شہید اورسات زخمی ہوگئے۔

Sep 17, 2010 | 10:02

سفیر یاؤ جنگ
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاج سرحدی علاقوں تک پھیل گیا ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی ٹنمرگ چلو کال کے پیش نظروادی کے مختلف علاقوں میں جاری کرفیومیں مزید سختی کردی گئی ہے۔ تاہم کرفیو کے باوجود احتجاج جاری ہے اس سلسلے میں بارہ مولہ اور بڈگام میں کشمیریوں کی بڑی تعداد آج سڑکوں پر نکل آئی ۔ بڈگام میں بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ جس کے بعد گزشتہ چار روز میں ہلاکتوں کی تعداد چونتیس ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی کال پر دنیا بھر میں کشمیری بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں نمازجمعہ کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جائیں گے۔ ادھرمقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اورجان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں