اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ شریف پر قاتلانہ حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم ترین اجلاس کل ہفتے کو اسلام آباد مےں طلب کر لیا جس مےں چاروں ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے علاوہ آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری شرکت کریں گے۔ اجلاس مےں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی سکیورٹی بڑھانے کا معاملہ زیرغور لایا جائے گا۔