ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل بائی پاس پر دھماکے اور فائرنگ کے بعد لنڈی کوتل بازار بند کردیاگیا، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پاک افغان شاہراہ بھی فوری طورپربند کردی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔