پٹیالہ گھرانے کے نامورکلاسیکل گائیک استاد امانت علی خان کی سینتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے

استاد امانت علی خان پٹیالہ گھرانے کے باکمال گائیک تھے ۔قدرت نے جہاں اُنہیں خوبصورت چہرہ مہرہ عطا کیا تھا وہیں اُن کو پر سوز اور میٹھی آواز سے بھی نوازا تھا۔ اُنہوں نے موسیقی کی جس بھی صنف کو گایا وہ سننے والوں میں مقبول ہوئی۔ استاد امانت علی خان نے کلاسیکی موسیقی کی تعلیم اپنے والد استاد اختر حسین سے حاصل کی۔اُنہوں نے اپنے بھائی استاد فتح علی خان کے ساتھ مل کرخیال اور ترانہ کی گائیکی کو پوری فنی مہارت سے پرموٹ کیا اور کئی تمغے اوراعزازات اپنے نام کئے۔پٹیالہ گھرانے کا یہ ہر دلعزیز فنکار محض پینتالیس سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملا۔ ان کے بعد اس گھرانے کی جواں نسل نے ان کے انداز کو زندہ رکھا اوریہ سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن