لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی رہنماءفوزیہ قصوری ، نگہت محمود ، سلونی بخاری اورشعبہ خواتین کی دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے 4روزہ تنظیمی دورہ پر روانہ ہوگئیں۔ اس دورہ کے دوران تحریک انصاف کی خواتین رہنماءبہاولنگرمیں ناہید رانا کی جانب سے منعقد کئے جانے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس تنظیمی دورے کا مقصد جنوبی پنجاب میں پارٹی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی ازسرنو نتظیم سازی اور خواتین کو فعال کرنا ہے۔ تنظیمی دورے کے دوران خواتین رہنماءراجن پور، رحیم یار خان، صادق آباد، لودھراں، ملتان اور ڈیرہ اسماعیل خان جائیں گی۔