کراچی: بن قاسم اسٹیشن کے قریب گھگھرپھاٹک پردومسافرٹرینوں میں تصادم, تین افراد جاں بحق, سوسے زائد زخمی ۔

ملت ایکسپریس ملتان سے کراچی اور شالیمار ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھیں۔ کراچی سے پچاس کلومیٹر دور گھگھر پھاٹک پرٹرینوں میں تصادم ہو گیا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس نے ملت ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی دو بوگیاں تباہ اور ایک پٹری سے اترگئی جبکہ شالیمارایکسپریس کا انجن بھی حادثے میں تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ریلوے ملازم سمیت تین افراد جاں بحق اور سو کے قریب زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس کے بعد ڈرائیورفرارہو گیا۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کلئیر نہ ہونے سے پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس کو جنگ شاہی اسٹیشن پرروک لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن