توہین رسالت پرمبنی فلم کے خلاف مظاہروں سے بچنے کے لیے انتظامیہ نے امریکن قونصلیٹ کے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردئیے ہیں۔ ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستوں کا تعین کیاگیا ہے جس میں ایم ٹی خان روڈ، اولڈ کوئن روڈ اورنیٹی جیٹی کے پل پرجانے والے راستے شامل ہیں۔ گزشتہ روزمتنازعہ فلم کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں، مظاہرین کوامریکن قونصلیٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں املاک کوشدید نقصان پہنچا،پولیس نے کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کے پیش نظرآج رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔