بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم سے تیرہ دسمبرتک بنگلورمیں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔

Sep 17, 2012 | 14:35

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان یوسف ہارون کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، آسٹریلیا، انگلینڈ، ساوتھ افریقہ اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ ٹورنامنٹ میں لیگ میچزدوسے دس دسمبرتک کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل گیارہ اوربارہ دسمبرکوکھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ تیرہ دسمبرکوہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے باعث بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری کرنا پڑا

مزیدخبریں