اسلام آباد میں پمزاسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نےتوہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کیا۔

ناموس رسالت کیلئے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح ڈاکٹرزبھی سڑکوں پر آگئے۔ اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے توہین آمیز فلم کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم امہ کے جذبات سے کھیل رہا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ امریکی حکام کوفلم کے بارے میں علم نہ ہو، ڈاکٹرز نےحکومت سے امریکہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ختم کر کے امریکی سفیر اور دیگرعملے کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مطالبات پر عمل ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن