کولمبوکےپریماداساسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوپچاسی رنز بنائے۔گوتم گمبھیر دس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمرگل نے انہیں کلین بولڈکیا۔ وریندر سہواگ چھبیس رنز بنا کر سعیداجمل کی گیند پرشاہدآفریدی کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسکےبعد روہیت شرما اورویرات کوہلی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوستائیس رنزبنائے۔روہیت شرما چھپن رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پربولڈ ہوئے.پاکستان نے بھارت کی جانب سے دئیے گئے مشکل ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیس کے مجموعی سکور پراوپنرعمران نذیر تیرہ رنز بنا کرایشون کی گیند پر سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئےصرف تین رنز بعد ہی ناصرجمشید بھی اپنا کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے۔کپتان محمدحفیظ اڑتیس رنز بنا کر ایشون کی گیند پر روہیت شرما کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شاہدآفریدی اس مرتبہ بھی ناکام ہوئے اور بغیرکوئی رن بنائے ایشون کی گیند پرظہیرخان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔عمراکمل صرف دو رنز بنانے کے بعد ایشون کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئےکامران اکمل چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے بانوے رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ شعیب ملک سینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے آف سپنر روی چندرایشون نے چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان اپنا دوسرا اورآخری وارم اپ میچ بدھ کے روز دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔دیگر وارم اپ میچز میں ویسٹ انڈیز نے کوالیفائر افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ جبکہ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ نو وکٹوں سے چت کیا۔ ادھر آسٹریلیا نے انگلینڈ کو نو رنز سے شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔
Sep 17, 2012 | 23:22