قومی ایئر لائن کے 26فیصد حصص کی فروخت سے ادارے کو نئی زندگی ملے گی: محمود بخاری

لاہور (خبر نگار) وزیر اعظم نواز شریف پی آئی اے کو تباہی سے بچانے کے لئے 26فیصد حصص نجی شعبے کو فروخت کرنے کا فیصلہ قومی ادارے کو نئی ؒزندگی دے گا پیپلز پارٹر کی حکومت نے کرپشن غیر قانونی بھرتیوں سفارش اور کمشن کھا کے پی آئی اے کا وجود منانے کی کوشش کی جو موجودہ حکومت نے اپنے اقدامات سے ناکام بنا دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ایئر لیگ احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری محمود بخاری نے لاہور ایئر پورٹ پر ترقی پانے والے پی آئی اے کے ملازمین کو پرموشن لیڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن