لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس خان بیگ نے صوبہ بھر میں معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے تمام کیسز کے اعداد و شمار اور ان میں پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کے لئے سینئر پولیس افسروں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب محمد ایملش، ڈی آئی جی مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیشن عبدالقادر قیوم اور اےیس پی انویسٹی گیشن وقاص حسن پر مشتمل ہو گی۔ کمےٹی صوبہ بھر مےں بچوںکے ساتھ ہونے والی زےادتےوںکے تمام کےسز کے اعداد و شمارکے علاوہ ان مقدمات مےں ہونے والی پےش رفت اور صورتحال کا جائزہ لے کر رپورٹ تےار کر کے آئی جی کو پےش کرے گی۔