لاہور (نامہ نگار) شفیق آباد کے علاقے میں کوہاٹ سے بھاگ کر لو میرج کرنیوالے جوڑے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے 22 سالہ لڑکا موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لڑکی نے رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ فائرنگ سے علاقہ میں شدےد خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ میں مقامی بس اڈے کے قرےب کوہاٹ کے رہائشی گھر سے بھاگ کر لو میرج کرکے لاہور آنیوالا جوڑا 22 سالہ قیوم الرحمن اور 18 سالہ لڑکی کھڑی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 22 لڑکا موقع پر جاںبحق جبکہ لڑکی ہسپتال میں چل بسی۔ پولےس نے دونوں نعشیں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں پر غیرت کے نام پر حملہ کےا گیا۔ کوہاٹ کے مقامی تھانے میں انکے قتل کی اطلاع کر دی گئی ہے۔ ورثا کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائیگا۔