گوجرانوالہ: چیمبر کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات، ون یونٹی گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

Sep 17, 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ چیمبر کے مرحلہ وار انتخابات کے سلسلہ میں ”کارپوریٹ کلاس“ کیلئے پولنگ گذشتہ روز مکمل ہوگئی، ون یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے کل ووٹروں کی تعداد 539 تھی جبکہ 480 ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کر سکے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ون یونٹی گروپ کے کامیاب قرارپانے والے ممبران میں کاشف اے عزیز نے 295‘ اجمل اعوان 290‘ نعمان صلاح الدین 288‘ حنبل شفقت 285‘ صدیق بھٹی 281‘ ارشد کمبوہ 277 اور محمد ظہیر 266 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔ ادھر دوسری جانب فاﺅنڈر یونٹی گروپ کے احسان اللہ 192‘ محمد فاروق 192‘ ضیاءالاسلام 188‘ علی اظہار 185‘ میجر (ر) انجم بٹ 183‘ داﺅد بیگ 170 اور عنایت کپور صرف 162ووٹ حاصل کر سکے۔ علاوہ ازیں چیمبر ہال میں پو لنگ کے دوران پولنگ ہال میں جعلی ووٹ کاسٹ کئے جانے کی اطلاع پر فاﺅنڈ ون یونٹی گروپ کے امیدواروں اور سپوٹرز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کی کوشش پولیس افسران نے ناکام بنا کر پولنگ ہال میں موجود غیرمتعلقہ افراد کو باہر نکال دیا اور جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے صنعتکار کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین ون یونٹی گروپ چیمبر شیخ محمد نسیم نے چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیت سے ثابت ہو گیا کہ لوگ حقیقی کاروباری برادری کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروا کر شہر کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں۔ ون یونٹی گروپ نے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں کے منصوبے اور شہر کی تعمیر و ترقی کا جال بچھایا جائے گا۔ علاوہ ازیں چیمبر آف کامرس کے الیکشن کے دوسرے راﺅنڈ میں آج ایسوسی ایٹ کلاس کی 8 نشستوں کےلئے 1540 ووٹرز اپنا حق رائے دہی چےمبر بلڈنگ مےں سخت سکےورٹی مےں ووٹ کاسٹ کرےں گے۔ چےمبر کے ارد گرد دونوں گروپوں نے کےمپ آفس قائم کر لئے ہےں، پولےس حکام نے سکےورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہےں۔

مزیدخبریں