اسلام آباد(اے پی پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے عمران خان اور محمود اچکزئی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ پہلے محمود خان اچکزئی کے پاس گئے اور بعد ازاں وہ عمران خان کے ساتھ والی نشست پر گئے اور عمران خان سے محو گفتگو رہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی گفتگو میں شریک رہے۔