اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے لندن سے آرمی چیف کو فون کیا۔ خورشید شاہ نے اپر دیر واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:خورشید شاہ
Sep 17, 2013