سرینگر (آن لائن) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے اثرات یقیناً مقبوضہ کشمیر میں عسکری صورتحال پر مرتب ہونگے جبکہ سرحدوں پر پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی جنگجوئوں کی دراندازی سے جڑی ہوئی ہے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے لداخ کے دورے کے موقع پر بیان دیا جنرل بکرم نے فوج کی 14ویں کور کے جی او سی اور دیگر کمانڈروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لائن آف ایکچول کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی ایک مقصد کے تحت کی جارہی ہے اور وہ مقصد جنگجوئوں کو ریاست میں داخل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ریاست کے اندر جنگجوئوں کی قیادت کو گزشتہ چند ماہ کے دوران شدید دھچکا لگا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء کے یقیناً ریاست کشمیر پر بھی اثرات مرتب ہونگے اور ہمیں اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔