پاکستان کشمیر میں سیزفائر کی خلاف ورزی کر رہاہے: بھارتی آرمی چیف

Sep 17, 2013

 سرینگر (آن لائن) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ  نے کہا ہے کہ  افغانستان سے  غیر ملکی افواج کے انخلاء کے اثرات یقیناً مقبوضہ کشمیر میں عسکری   صورتحال پر مرتب ہونگے  جبکہ سرحدوں   پر پاکستان کی طرف سے   سیز فائر  کی خلاف ورزی جنگجوئوں  کی دراندازی  سے جڑی ہوئی ہے   بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے لداخ  کے دورے کے موقع پر  بیان دیا  جنرل بکرم نے  فوج کی 14ویں  کور کے جی او سی  اور دیگر کمانڈروں کے ساتھ  ایک اعلیٰ سطحی  میٹنگ کے دوران   لائن آف ایکچول  کنٹرول کی صورتحال  کے بارے میں تفصیلی  معلومات حاصل کیں  انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی طرف سے   سیز فائر کی خلاف ورزی  ایک مقصد کے تحت کی جارہی ہے  اور وہ مقصد  جنگجوئوں  کو ریاست میں داخل  کرنا ہے    انہوں نے کہا کہ  اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ  ریاست کے اندر جنگجوئوں  کی قیادت کو گزشتہ چند ماہ  کے دوران شدید دھچکا   لگا ہے   انہوں نے کہا کہ افغانستان  سے  فوجی انخلاء  کے یقیناً  ریاست کشمیر پر بھی اثرات  مرتب ہونگے اور ہمیں اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

مزیدخبریں