استنبول (اے پی پی) ترکی میں پیر کو بھی حکومت کے خلاف مظاہرے اور جھڑپیںجاری رہیں جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے فائر کئے اور پانی کا چھڑکائو کیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق استنبول کا ضلع کیڈی کوف مظاہرین کا اہم مرکز بن چکا ہے جہاں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے آگ لگادی اور ٹریفک بند کردی۔