کابل (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئی مدت کیلئے صدارتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے شروع کر دیئے ہیں۔توقع ہے کہ موجودہ صدر حامد کرزئی کی جگہ سنبھالنے کیلئے متعدد افراد کے نام بطور امیدوار سامنے آئیںگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات 5 اپریل کو ہوں گے اور یہ افغانستان کی تاریخ میں جمہوری انداز میں پرامن انتقال اقتدار کا پہلا مرحلہ ہوگا۔