مقبوضہ کشمیر : بیج بہاڑہ میں بھارتی فوج کے ظلم اور تشدد کیخلاف شدید احتجاج

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (آر)کے چیئرمین فاروق احمد ڈارنے کہا ہے کہ جدو جہد آزادی کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا اور شہداء کشمیر کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔کشمیری رہنما سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اختیار ات کے حصول سے روکنے کیلئے نسلی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔   صرف جسمانی اور مالی طور پر بااختیار بنانا ہی ضروری نہیںہوتا بلکہ لوگوں کو انکی شناخت اور شعور دینے کی بھی ضرورت ہے۔ بارہمولہ کے علاقے کانس پورہ کے رہائشی پردیپ سنگھ پرجھوٹے مقدمے کے تحت کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔قصبے بیج بہاڑہ میں بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی طرف سے ظلم و تشدد کیخلاف لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے قصبے کے علاقے زرپورہ میں بلا جواز طورپر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...