نواب شاہ (نامہ نگار) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی برائے خواتین نوابشاہ کے پروفیسر ڈاکٹرشمس شیخ کا مغوی بیٹا شجاع شیخ ایک ماہ بعد اغوا کاروں سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کا دعویٰ ہے اس نے قاسم آباد سے کیریو قبیلے کی ایک شخصیت کے بنگلے سے بازیاب کرایا ہے اور 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔