مردان (نوائے وقت رپورٹ) پولیس کے مطابق اسلحہ مارکیٹ میں دکان پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ اے ایس پی فیصل شہزاد کے مطابق روس، چین اور جرمنی ساخت کا اسلحہ برآمد کیا گیا، 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسحلہ کراچی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سمگل کیا جانا تھا۔